سوہاوہ

اسلام آباد میں 4 روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنا کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مرزا عبدالغفار

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار نے کہا ہے کہ وہ ڈی چوک اسلام آباد میں گزشتہ چار روز سے کھلے آسمان تلے محترمہ رخسانہ انور کی قیادت میں جاری لیڈی ہیلتھ ورکرزکے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی موجودہ ناانصاف حکومت سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے شروع کردہ پروگرا م کے بنیادی مطالبات حل کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وزیر اعظم پاکستان کی دیگر یادیں ہیں ان میں سے مذکورہ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام بھی ایک خصوصی یاد ہے جو انہوں نے 1990ء کی دہائی میں شروع کیا تھا اور پی پی پی کی ہی حکومت 2008-13ء کے دور میں انہیں مستقل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا تھا ۔

یاد رہے کہ مرزا عبدالغفار گزشتہ روز پڑی درویزہ میں ممتاز سماجی کارکن شاہد مغل کی بھتیجی کی شادی کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کر رہیں تھے ۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکرٹک موومنٹ کے پہلا بہترین جلسہ کے انعقاد پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر اور دیگر منتظمین کو دلی مبارک باد کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت دو سالوں میں مکمل طور پر ناکا م ثابت ہوچکی ہے اس لئے پی ڈی ایم کو یہ عوامی تحریک شروع کرنے کا موقع ملا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button