جہلماہم خبریں

عوام کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ فرخ الطاف، ظفر اقبال

جہلم: عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے، عوام کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے اورعوامی خدمت کی تاریخ رقم کرکے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے، ہماری سیاست عوام کی خدمت سے شروع ہوتی ہے ،اور عوام کی خدمت پر ہی ختم ہوتی ہے ، ہمارا خاندان طویل عرصہ سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری بے لوث سیاست سے عوامی معیار زندگی بلند ہوا اورہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رکھیں گے، 25 جولائی کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 66چوہدری فرخ الطاف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 چوہدری ظفر اقبال نے شمس پور میں معروف سماجی و کارروباری شخصیت پروفیسر مناظر حسین کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سانسوں کو عوام کی خدمت کی خاطر وقف کررکھا ہے ، بے لوث خدمت خلق کا جذبہ اپنے والد سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین سے وراثت میں ملا ، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حلقہ سے محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اور علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ عوام اپنا قیمتی ووٹ دیکر کر کامیاب بنائیں ، ہمارا ووٹرزسے وعدہ ہے کہ عوام کو تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اس حلقے کے مسائل ختم نہ ہونے کے باعث عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ، دور جدید کے عین مطابق عوام کو بہم سہولیات کی عدم فراہمی سے عوام سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے بیزار ہیں ، ہمار ا وعدہ ہے کہ ہم خدمت خلق کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے 25 جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر خدمت کے نئے دور کا آغاذ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت ایک ایسا جذبہ ہے جو دلوں کی تسکین اور اللہ تعالیٰ کی حقیقی خوشنودی کا ذریعہ ہے ، جو لوگ اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اللہ بھی انہیں اپنی ان گنت رحمتوں ، برکتوں سے نوازتا ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں اعلیٰ حسن اخلاق پیدا کرنا چاہیے، اور اللہ تعالیٰ بھی ایسے بندوں کو پسند فرماتے ہیں ، معاشرے کو امن و امان اور پیار و محبت کا گہوارہ بنانے کی خاطر ہر صاحب ثروت شخص کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، تاکہ معاشرے میں بسنے والے سینکڑوں غرباء ومساکین ، سفید پوش افراد کے دکھوں کا مداوا کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر اپنے دل کی آواز پربلے کے نشان پر مہر لگا کر ووٹ ڈالیں اور انشاء اللہ ہماری کامیابی عوام کی کامیابی ثابت ہوگی، اور خدمت کے نئے دور کا آغاز کرکے اپنے حلقہ کو ضلع بھر کا رول ماڈل بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button