جہلم

چینی کی بوری مزید 200 روپے مہنگی، قیمت پھر سے 100 روپے فی کلو تک جاپہنچی

جہلم: چینی کی بوری مزید 200 روپے مہنگی ، قیمت پھر سے 100 روپے فی کلو تک جاپہنچی ، چینی کی اڑان کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا چینی کی بوری 200 روپے مہنگی جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں چینی 95 روپے سے ایک بار پھر 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جانے لگی، چینی کی قیمت میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں چینی 105 روپے فی کلو تک فروخت کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مافیا کو لگام ڈالنے کی بجائے خود مافیا کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ گئی ہے ، حکومت کے پاس غریب ، سفید پوش طبقہ کو ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی موجود ہیں ، گزشتہ برس جب چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو حکمران جماعت کے رہنماؤں نے گنے کا سیزن شروع ہونے کے ساتھ چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا لیکن حکمران جماعت کے اعلانات محض ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہی رہے ، گزشتہ روز ایک بار پھر چینی نے سینچری کے ہندسوں کو عبور کر لیا ہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button