جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کا ایکشن، جواریوں سمیت 21 افراد گرفتار

0

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کی کارروائیاں، جواریوں سمیت 21 افراد گرفتار، داؤ پر لگی رقم، موبائل فون، چرس اور شراب برآمد، جہلم اور پنڈدادنخان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد SI تھانہ صدر جہلم نے دوران گشت اطلاع پر ریڈ کر کے 11ملزمان طاہر ، ظفر ، اعجاز ، عابد ، طارق محمود ولد غلام نبی ، شہزاد ، ولی ، امتیاز ، سیہل ، طارق محمود ولد منور حسین اور شوکت سکنائے جہلم سے جواء پر لگی رقم مبلغ 9800روپے ، 8عدد موبائل فون ،52عدد تاش کے پتے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ظہیر الدین SI انچارج چوکی کالا گجراں جہلم نے دوران گشت ملزم قاسم حسین ولد نجم حسین سکنہ محلہ قائد آباد کالونی کالا گجراں ضلع جہلم سے520گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

محمدسیلم ASI انچارج چوکی کینٹ جہلم نے دوران گشت ملزم نعیم شہزاد ولد قربان حسین سکنہ محلہ سیلمان پارس چونگی نمبر 2جہلم سے30لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

محمدسیلم ASI انچارج چوکی کینٹ جہلم نے دوران گشت ملزم کامران عباس ولد قربان حسین سکنہ محلہ سیلمان پارس چونگی نمبر 2جہلم سے30لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ساجد محمود SI تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم عبداللہ سیلم ولد سلیم اختر سکنہ پیراغیب جہلم سے ایک عدد الیکٹراونک سگریٹ شیشہ پینے والا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مطلوب حسین SIانچارج پولیس چوکی سٹی پنڈدادنخان جہلم نے دوران گشت ملزم کاشف شہزادولد محمد پرویز سکنہ محلہ بلوچاں والا کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے بعداز نتیجہ ڈاکٹر ی مقدمہ درج کر لیا ۔

مطلوب حسین SIانچارج پولیس چوکی سٹی پنڈدادنخان جہلم نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ ملزمان دیدار خان ، کامران خان رستم ، کشمیر خان اور طاہر سکنائے حال ہری پور ہزارہ جو کہ مکان ازان طاہر محمود ولد منظور الہی سکنہ محلہ خیر شاہ پنڈدادنخان میں بغیر اندراج کرایہ داری کے رہائش پذیر تھے ۔ جن کے خلاف 11-PITROکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.