جہلم

ضلع جہلم کے سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ اقبال حسین خان

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع جہلم کے سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ، ضلع جہلم کے تمام سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو 100 فیصد تک یقینی بنایا جا چکا ہے ، سائنس و فنون لطیفہ جیسی تقریبات کا مقصد بچوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اسلامیہ میں سائنس میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

تقریب میں بیگم ڈپٹی کمشنر، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گلفرین ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل حیات اور سرکاری اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اسکول میں منعقدہ سائنس میلہ کے موقع پر بچوں نے سائنسی نمونے پیش کرتے ہوئے داد وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اعزازی اسناد اور انعامات بھی حاصل کیے ۔

سائنس میلہ کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور سائنس میلہ کا مقصد طلباء میں سائنسز کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے ہم اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button