سوہاوہ

ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ 7 اپریل کو سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ 7 اپریل کو سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے، ڈی پی او کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم 7 اپریل بروز بدھ بوقت 2 بجے دن گورنمنٹ کیپٹن حسنات بوائز ہائی سکول نزد نیشنل بینک سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم پولیس سے متعلق سائلین کی شکایات کو سنیں گے اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔

ترجمان جہلم پولیس نے اپیل کی کہ کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے حل کے لیے اوقات کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button