جہلماہم خبریں

مہنگائی اور ٹیکسز کی نوید سنا کرحکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، چوہدری لا ل حسین

جہلم: حالیہ بجٹ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام دشمنی کا پورا پو را ثبوت دیا ۔تبدیلی کے دعویداروں نے حالیہ بجٹ میں عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ،غریب عوام کو مہنگا ئی اور ٹیکسز کی نوید سنا ئی گئی ہے حکومت کے تمام تر دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ عوام کی بنیا دی ضروریا ت کی فراہمی سے متعلق حکومتی کا ر کردگی کا جا ئزہ لیا جا ئے تو حکومتی کا ر کر دگی صفر رہی ہے عوام سمجھ گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی سیاست مفاد پرستی اور جھو ٹے دعووں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار شہنشاہ تعمیرات سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پا لیسیوں نے عوام کو بہت ما یوس کیا ہے کیو نکہ حکومت کا ہر اقدام عوام کے مشکلات میں اضا فے کا سبب بن رہا ہے ۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،عوا م پر آمد نی سے کئی گنا زائد بو جھ ڈال کر تبد یلی کے جھو ٹے دلا سے دئیے جا رہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ سر ا سر ظلم اور نا انصافی ہے ۔
راہنما ن لیگ چوہدری لا ل حسین نے کہا کہ ن لیگ آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر تی ہے بلکہ حکومت کی ظالما نہ پا لیسیوں کے بعدعوام کی محبت ن لیگ کے لئے مز ید بڑھ گئی ہے ۔ن لیگ نے نعروں اور دعوؤں کی سیا ست کو تر جیح نہیں دی بلکہ عملی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے ۔حکومت کا وطیرہ اگر نہ بدلہ تو بہت جلد عوام ان کا تختہ الٹ دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button