جہلم

کشمیری برادری کا اہم اجلاس جہلم میں عمیر پاشا کی میزبانی میں منعقد ہوا

جہلم: کشمیری برادری کا اہم اجلاس انور پاشا مرحوم کی رہائش گاہ قصر پاشا جہلم میں عمیر پاشا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں کشمیری برادری کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، جہانگیر ڈار نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

ناصر ڈار، خواجہ آصف، فرحان ڈار، ندیم خان، مدثربٹ، ظہور عالم بٹ، زیشان بٹ، محمد اسحاق اور دیگر نے اپنے خطاب میں کشمیری برادری کو دنیا کی بہترین برادری قرار دیا اور کہا کہ ہم اتفاق اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرکے اپنا آپ منوا سکتے ہیں برادری کے سینئر افراد نے کشمیری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ہر قسم کی مالی و اخلاقی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

پروگرام کے اختتام پر میزبان عمیر پاشا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف چائے سے تواضع کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button