جہلم

بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سید وقار حیدر

جہلم: حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، یوسی کے چیئرمینوں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے یوسی جلالپور شریف کے چیئرمین سید وقار حیدر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام ، میئرز ، چیئرمینزکو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر سیکرٹری بلدیات نے بحالی کے احکامات جاری کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی ، جس پر میئرز، چیئرمینز نے دوبارہ معزز عدالت سے رجوع کیا جس پر حکومت پنجاب نے گزشتہ روز تحریری حکم نامہ جاری کیا اور پنجاب بھر کے تمام میئرز، چیئرمینز ، کونسلرز، لیبر کونسلرز، خواتین کونسلرز کو بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button