دینہ

حکومت نے بلدیہ آن لائن کے نام سے نئی موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی

دینہ: لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بلدیاتی اداروں میں مبینہ کرپشن ،کمیشن و کک بیکس کی روک تھام اور صارفین کی سہولت کے لئے محکمہ کے امور کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے بلدیہ آن لائن کے نام سے نئی موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی ہے۔

بلدیہ آن لائن میں ایک مرتبہ رجسٹرڈ ہونے کے بعد نہ صرف متعلقہ شہری پیدائش ، اموات ، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن درخواست دے سکے گا، بلکہ وہ محکمہ سے متعلق اپنی تجاویز اور شکایت بھی درج کروا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اس ایپلی کیشن میں عام صارف بھی اپنا نام ولدیت ، شناختی کارڈ نمبر او ر موبائل نمبر درج کرکے رجسٹرڈ ہو سکیں گے جس کے بعد انہیں ان کے موبائل نمبر پر ویری فکیشن کوڈ فراہم کیا جائیگا، جسے فیڈ کرکے وہ اپنے پاس ورڈ کا چناؤ کرکے رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے۔

اس طرح شہریوں کی سہولت کے لئے محکمہ کی جانب سے شکایات اور تجاویز کے اندراج کے لئے ایپلی کیشن کو ، غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات، پبلک پارکس ، بلڈنگ پلان و تکمیل سرٹیفکیٹ اور مذبحہ خانوں سمیت مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیاہے ، عوامی درخواستوں ، شکایات اور تجاویز پر فوری کارروائی کے لئے لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ امور کے لئے متعین افسرا اس ایپلی کیشن میں رجسٹرڈ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close