جہلم

آر اوز پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستیں 20 جولائی تک نمٹا دیں۔ الیکشن کمیشن

جہلم: الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے 20 جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں کو نمٹانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مختلف کیٹیگریز کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستوں کا شیڈول جاری کر دیا جبکہ ریٹرننگ افسران کو 20 جولائی تک وصول کردہ درخواستیں نمٹانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں ریٹرننگ افسران کو 5سے 10 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ خاندان سمیت کسی دوسری جگہ تعینات سرکاری افسر بروز جمعرات تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

اسی طرح معذور افراد بھی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے آج بروز جمعرات درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جیلوں میں قیدی اور زیرحراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔انتخابی عملہ، پولیس اور مسلح افواج 10 جولائی تک پوسٹل بیلٹ پیپرزکے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے دی گئی درخواستوں کی تصدیق کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز درخواست دہندہ کو ارسال کر دیے جائیں گے جبکہ ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات 22 جولائی تک الیکشن کمیشن کو مہیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button