پڑی درویزہسوہاوہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ڈومیلی اور سوہاوہ شہر میں ہنگامی دورے

پڑی درویزہ: تحصیل دار سوہاوہ محمد منیر خان کی طرف سے بحیثیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈومیلی اور سوہاوہ شہر میں ہنگامی دورے ، دوکانداروں پر نرخ نامے نہ ہونے اور صفائی کی ناقص صورت حال پر بھاری جرمانے ۔ کاروائی نئے ڈی سی ضلع جہلم کی ہدایت پر کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دار سوہاوہ محمد منیر خان کو ڈی سی ضلع جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل سوہاوہ محمد منیر خان نے گذشتہ دو روز میں ڈومیلی اور سوہاوہ شہر کا دورہ کیا ۔

ہنگامی دورہ کے دوران ڈومیلی کے دوکانداروں پر نرخ ناموں کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنیاد پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ اسی طرح سوہاوہ شہر کے ہوٹلوں ، سویٹ ہائوسوں اور کریانہ کے دوکانداروں کا معائنہ کیا گیا اور بیان بالا مسائل کی بنیاد پر 12دوکانداروں پر مبلغ 25ہزار روپے کے نقد جرمانے عائد کیے گئے اور موقع پر وصول کر لیے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button