کھیوڑہ شہر میں عید میلادالنبی ﷺ بھرپور جوش و خرو ش سے منائیں گے۔ ملک شوکت حیات

0

کھیوڑہ: ملک شوکت حیات نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفی ﷺ کی وجہ سے اسلام کے وجود کو زندگی عطا ہوئی اور بہار مصطفی ﷺ سے ہر سو تازگی پھیل گئی رسول کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے تاریکی کا دور ختم ہوا اور پوری دنیا نور محمد ﷺ سے منور ہو گئی، کھیوڑہ شہر میں عیدمیلادالنبی ؐﷺ بھرپور جوش و خرو ش سے منائیں گے اور جشن عید میلادالنبی کے جلوس میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، نبی کریم ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں عشق رسول ﷺ تمام تر کامیابیوں و کامرانیوں کی ضمانت ہے۔

ان خیالات کا اظہار ملک شوکت حیات وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں فخر دو جہاں رحمت العالمین شافع محشر حضرت محمد ؐکی ذات مبارک کا ہر گوشہ سراپا رحمت ہے نبی مکرم سے عشق ہر مومن کے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے عشق رسول ﷺ تمام تر کامیابیوں و کامرانیوں کی ضمانت ہے اور اس عشق کی برکت سے قبر کی رات بھی منور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کے لیے سب سے بڑی اور حقیقی عید جشن آمد رسولﷺہے اور میلاد منانا ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے اور رب کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ہے اور انھوں نے کہا کہ عاشقان رسولﷺاور غلامان رسول ﷺمیلاد شریف مناتے رہیں گے اور حالات جیسے بھی ہوں میلاد مصطفیﷺکے لیے تن من دھن سب کچھ قربان کریں گے ختم نبوتﷺکے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی جان بھی ختم نبوت ﷺپر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں الحمداللہ ہم نبی کریم ﷺ کے دیوانے ہیں اور انشاء اللہ ناموس رسالت ؐپر کسی قسم کی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے جس نام پر یہ پاکستان بنایا گیا ہم اس نام پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.