پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں شہری نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پنڈدادنخان میں شہری نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ڈاکو فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر کے ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں واڑہ بلند خان کی داخلی ڈھوک کلیوال میں مبینہ طور پر ملک نوررانی کے ڈیرے پر رات کو تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے گھر والوں کے جاگنے پر ڈاکوں کو پکڑنے کی کوشش کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دیگر دو فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے۔

ملک نورانی نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈاکو کو پکڑے رکھا جبکہ ڈاکو فائرنگ بھی کرتا رہا، قیصر بھٹی نامی ڈاکو جس کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے بتایا جاتا ہے ڈکیتی کی واردات کے دوران بھاگتے ہوئے زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں سے اسے راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا گیا۔

ڈاکو کے بعد ازاں راولپنڈی سے واپس پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکو معمولی زخمی تھا جس کو ریفر کرنے کی ضرورت نہیں تھی، واپس پنڈدادنخان ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔۔

پنڈدادنخان پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ سے پنڈدادنخان کے گردونواح میں مسلح ڈکیتوں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری تھا، چند دن قبل جھگیاں میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں روپے کا سامان کر فرار ہو گئے تھے جبکہ کلیوال، کوٹ کچہ، محلہ کوٹ سلطان میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں زیر تفتیش ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close