دینہ

لاک ڈاؤن اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دینہ میں 12 دکانیں سیل

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ کی کارروائی ،ہفتہ میں 2روز لاک ڈاؤن اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12دکانیں سیل کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ دینہ اُلفت شہزاد نے جی ٹی روڈ دینہ کا دورہ کیا اور ہفتہ میں 2روز لاک ڈاؤن وایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12دکانوں کو سیل کر دیا۔

اس سلسلہ میں چیف آفیسر بلدیہ اُلفت شہزاد نے کہا کہ کورونا وائرس کی پیش نظرحکو مت پنجاب کی ہدایت اور نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام کی ہدایت پر دینہ شہر میں کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close