جہلم

اپنی نسلوں کو علم سے بہرہ ور کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ کوثر سلیم

جہلم: ایک بچی کی تعلیم پوری نسل کی تعلیم ہے اور اپنی نسلوں کو علم سے بہرہ ور کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے میرا دفتر افسرانہ نہیں عوامی دفتر ہے کسی بھی مسئلے کی صورت میں تمام شہریوں کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں کام نہ کرنے والے لوگوں کی ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ محکمہ کی کارکردگی بہترین بنانا میرا مشن ہے۔
یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میڈم کوثر سلیم نے جہلم میں تعیناتی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم اگرچہ چھوٹا ضلع ہے لیکن یہاں شرح تعلیم خصوصا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے حالات انتہائی حوصلہ افزاء ہیں لڑکیوں کے تمام تر سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے میں نے تمام تر تحصیلوں کی فہرست مرتب کر لی ہے اور تحصیل سوہاوہ کے بعد اب دیگر تحصیلو ں کے سکولوں کی بھی چیکنگ جلد کی جارہی ہے سکولوں میں تمام تر بنیاد ی سہولتوں کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں تعینات عملہ کی جانب سے سکولوں کو توجہ نہ دینے کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں کیونکہ دور دراز ہونے کی وجہ سے افسران ان سکولوں کی چیکنگ نہیں کرتے لیکن میں نے سب سے پہلے دور درازس کے علاقوں میں قائم چھوٹے چھوٹے سکولوں کا دورہ کیا جہاں بعض سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظات پر میں سخت ایکشن لیا اور سخت ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم ہمارے لئے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اور اس معاملے میں ہر گز غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوثر سلیم نے کہا کہ میں نے تمام اساتذہ ، عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے مسئلہ کی صورت میں بغیر کسی رکاوٹ میرے پاس آ سکتے ہیں ۔نئی داخل ہونے والی طالبات کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اورداخلوں کی شرح سو فیصد تک لے جانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔اے ای او ز کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے ناقص کارکردگی یا ماضی کی مانند غفلت برتنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button