اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی تاجر برادری سے ملاقات، ناجائز تجاوزات، ریڑھی بانوں کا بازار میں داخلہ بند

0

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی تاجر برادری سے ملاقات ،شہر میں ناجائز تجاوزات ،ریڑھی بانوں کا بازار میں داخلہ بند ،مین بازار میں سیوریج کا مسئلہ ،دوکانوں کے شیڈ کی لمبائی،دوکانوں کے باہر ڈسٹ بین ،نالوں کے اوپر کی جگہ خالی ہو گی ،اس معاہدہ کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،سفارشی اپنے دل سے نرمی کا خیال نکال دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری نے مین بازار دینہ میں تاجروں چوہدری محمد ضمیر ،چوہدری شوکت گوندل ،پیر علامہ عطاء اللہ شاہ بخاری ،چوہدری محمد انور ،رمضان فرید قریشی جنرل کونسلر ،محمد عبدالقدیر سندھی،میاں ندیم ،راؤ محمدصدیق،مولوی شادہ جٹ،سیدمسکین شاہ ،عاطف بٹ،حاجی محبوب شہزادو دیگر سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران شہر کی صفائی اور ناجائز تجاوزات کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پایا۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ مین بازار میں نالوں کے اوپر سامان نہیں رکھا جائے گا ،دوکاندار اپنی دوکان کی حد تک صفائی کا خیال رکھیں گے اور اپنی دوکانوں کے سامنے ڈسٹ بن رکھنے کے پابند ہوں گے ،مین بازار میں کسی دوکاندار کو اپنی دوکان کے سامنے ریڑھی لگانے کی اجازت نہ ہو گی اور نہ ہی مین بازار میں کسی ریڑھی کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مین بازار کی روڈ کو پید چلنے والے افراد کے لئے کشادہ رکھا جائے گا ،دوکانوں کے سامنے شیڈ 5فٹ تک لگانے کی اجازت ہو گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،سفارشی لوگ نرمی کے خیال کو اپنے دل سے نکال دیں قانون سب کے لئے برابر ہے شہر کو صاف ستھرا اور سڑکوں کو کشادہ بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.