جہلم

پنجاب کے تمام بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو روک دیا گیا

جہلم: پنجاب کے تمام بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ تمام بورڈز نے گزشتہ روز14 ستمبر کو میٹرک کے نتائج کا اعلان کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایا پریکٹیکلز کے نمبر موجود نہ ہونے کی وجہ سے رزلٹ کو روک دیا گیا ہے اور بورڈز اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری لینا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ 30ستمبر سے 7 اکتوبر تک نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔
پنجاب بورڈ کی چیئرمین کمیٹی نے 14 سے 17 ستمبر کو دونوں امتحانات کے نتائج کے اعلان کے لئے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اجازت ، ایس او پی اور پریکٹیکل نمبرز کے لئے معیار طلب کیا تھا، جس کا گزشتہ روز 12 ستمبر تک کمیشن نے کوئی جوا ب نہیں دیا، جس کے باعث مذکورہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ناممکن ہو گیا۔
چیئرمین بورڈز کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جواب کے بعد پریکٹیکل کے نمبرز لگائے جائیں گے اور کمپیوٹرز میں نمبرز ڈیٹا انٹر کیا جائیگا۔ اس وقت تمام پرچوں میں مارکنگ مکمل ہے۔
دوسری جانب میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا حتمی فیصلہ پی بی سی سی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط کر دیا ، اس تناظر میں نتائج کسی بھی وقت کسی بھی دن متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں گزشتہ روز کابینہ کا اجلاس طلب کیاتھا ، سب سے آخری ایجنڈا بورڈز کے نتائج ہیں اگر اس دن منظوری ہوگئی تو قومی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button