پنڈدادنخان

نوجوان ہلاکت مقدمہ، پنڈدادنخان میں بس ڈرائیور کو 6سال قید، 25لاکھ روپے جرمانہ

پنڈدادنخان: نوجوان ہلاکت مقدمہ میں بس ڈرائیور کو6 سال قید 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خالد محمود ساکن ساؤوال نے مقدمہ درج کرا دیا تھا کہ محمد امیر ولد محمد بخش قوم ترکھان سکنہ کوڑا چوران جو کہ بس چلا رہا تھا کہ سوڈی موڑ چوک میں میرا بیٹا گاڑی میں بیٹھنے لگا کہ خالد محمود نے گاڑی چلا دی اور میرا بیٹا گر گیا اور دوسری گاڑی اس کے اوپر چڑھ گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

بعدالت ثوبیہ ترمذی پنڈدادنخان کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بس ڈرائیور محمد امیر کو6 سال قید اور 25لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button