پڑی درویزہاہم خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن کا دور معاشی خوشحالی اور ترقی کا دور تھا۔ ملک ابرار حسین

پڑی درویزہ: پاکستان مسلم لیگ ن کا دور معاشی خوشحالی اور ترقی کا دور تھا ۔ آج ملک معاشی سیاسی اعتبار سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ مڈ ٹرم الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے ۔ سوہاوہ میں سابق ایم این اے اورصدر پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن ملک ابرار حسین کی میڈیا گفتگو

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موہری وینس کے رہائشی مظہر حسین ،غلام حسین برادران کی والدہ ماجدہ اور ماسٹر اظہر حسین کی پھوپھی مرحومہ کی نماز جنازہ کے بعد سابق ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا دور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دور تھا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی حکومت کے روانگی کے وقت امریکی ڈالر صرف 104روپے کا تھا جبکہ آج یہی ڈالر کی اڑان کہاں پہنچ چکی ہے ۔ عوام صاف دماغ ، آنکھیں اور کان رکھتے ہیں جو یہ سمجھ سکتے ہیں ملک کی معاشی تباہی کے دہانے پر لانے والی کون سی قوتیں ذمہ دار ہیں ۔ اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن یہ سمجھتی ہے کہ اس گرداب سے ملک کو نکالنے کا واحد حل مڈ ٹرم الیکشن کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس کا یہی موقف بنتا ہے۔

ایک او ر سوال کے جواب میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ جہاں تک سالانہ بجٹ 2020-21ء میں ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے متعلق آئی ایم ایف کے دباؤ کا تعلق ہے تو موجودہ حکومت سے کوئی بات بھی بعید نہیں ہے کہ ان مالی اداروں کی دباؤ کی وجہ سے ملازمین کو کوئی ریلیف نہ دیا گیا ۔

ملک ابرار حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں نہ صرف سرکاری ملازمین مطمئن رہے بلکہ بڑے تاجر طبقہ کے ساتھ ساتھ عام مزدور اور کسان بھی اس قدر َپس نہیں گیا تھا جیسا کہ آج کل ِ پس رہا ہے ۔ آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے جبکہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کواس معاشی بحران سے نکانے کا ایک ذریعہ ہے جو عوام کی طاقت کے ساتھ اقتدار میں آکر ثابت کرے گی ۔

یاد رہے کہ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان دیگر کئی سیاسی و سماجی اور دینی شخصیات بھی موجود تھیں۔

دوران گفتگو ملک ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن نے یہاں تک کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا ، پروگرام یا ویژن تک نام کی کوئی چیز نہیں ہے اس لئے عوام میں کوئی مقام حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close