جہلم

پاکستان میں زیابیطس اور بلڈ پریشر بڑھنے کی رفتارمیں ہوشربا اضافہ تشویشناک بات ہے۔ ڈاکٹر شاہد سہیل

جہلم: سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیابیطس اور بلڈ پریشر بڑھنے کی رفتارمیں ہوشربا اضافہ تشویشناک بات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے نجی ہسپتال سول لائن روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کو زیادہ سے زیادہ عوامی آگاہی کے پروگرام مرتب کرنے اور بازار میں دستیاب کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر عوامل کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح عوام کو بھی اپنی روز مرہ کے معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحت مند اور بہتر زندگی گزار سکیں تا کہ ملک کے مفید شہری بن سکیں کیونکہ زیابیطس اور بلڈپریشر ہی وہ بیماری ہے جو مستقبل میں ہارٹ اٹیک سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button