جہلم میں پی ٹی سی ایل کی لاکھوں روپے مالیت کی کیبل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے

0

جہلم: محکمہ پی ٹی سی ایل کی لاکھوں روپے مالیت کی کیبل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے، جادہ کے سینکڑوں ٹیلیفون بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ ٹیلیفون کی زیر زمین لاکھوں روپے مالیت کی کیبل چوری کر کے لے گئے جادہ سمیت ملحقہ آبادیوں کے سینکڑوں ٹیلی فون کنکشن ، ڈی ایس ایل بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی جی ٹی روڈ مجاہدآباد سے لاکھوں مالیت کی زیر زمین کیبل چوری ہوئی جس پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی ، گزشتہ رات نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرکے لے گئے ہیں۔

صارفین نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جادہ چوک سمیت گلی محلوں میں پولیس گشت بڑھایا جائے تاکہ چوری چکاری پر قابو پایا جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.