جلالپورشریف کے محلہ تالاب کے ایک ہی گھر کے دو معذور نوجوان مسیحا کے منتظر

0

جلالپورشریف کے محلہ تالاب کے ایک ہی گھر کے دو معذور نوجوان محمد عمران اور محمد کامران کسی مسیحا کے منتظر۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف کے دو نوجوان محمد عمران عمر23سال اور محمد کامران عمر19سال جو پیدائشی طور پر معذور ہیں، نہ چل پھر سکتے نہ بیٹھ سکتے ہیں، 24گھنٹے بستر پر ہی رہتے ہیں اور ان کے والدین محنت مزدوری کرکے اپنے دونوں بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور ان دونوں بچوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی بنے ہوئے ہے۔

دونوں معذور بچوں کے والدین نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے دونوں بیٹے محمد عمران اور محمد کامران پیدائشی طور پر معذور ہے اور ہم اس مہنگائی کے دور میں ان دو معذور بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور اب ہم بوڑے ہو چکے ہیں محنت مزدوری کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اب اس مہنگائی کے دور میں دونوں معزور بچوں کی بہتر طریقے سے کفالت کر سکے اور ہمارے دونوں بچوں کے معذوری کے سرٹیفکیٹ چیک کرکے ہمارے معذور بچوں کی حکومت پنجاب مدد کرے اس کے علاوہ اہل علاوہ کے معزور افراد کو بھی ریلیف دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.