کھیوڑہ چوکی کے اے ایس آئی کاشف خان نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

0

کھیوڑہ چوکی کے اے ایس آئی کاشف خان نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور منشیات فروش سے 1100گرام چرس برآمد کر لی، 9Cکے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی کاشف خان اپنی ٹیم فیصل محمد نواز کے ہمراہ ڈنڈوت آر ایس روڈ پر گشت کر رہے تھے اور جنرل ہولڈ اپ کے احکامات کے مطابق ٹی وی بوسٹر کے پاس ناکہ لگایا اور پیدل چلنے والا شخص پولیس کو دیکھ کر واپس بھاگنے لگا تو پولیس نے جب دیکھا تو اس کے پیچھے لگ کر اس گرفتار کیا تو اس کے ہاتھ میں شاپر کی تلاشی لی گئی تو 1100گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش کو پکڑ کر ایف آئی آر درج کر لی۔

اس موقع پر اے ایس آئی کاشف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ شہر بھر سے منشیات فروشوں کا صفایا کرنے کے لیے پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر کو منشیات فروشوں سے چھٹکارا مل سکے اور دیگر وارداتوں میں بھی واضح کمی آ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.