دینہ

منگلا روڈ دینہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، روڈ پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جانے سے روڈ کی تباہی

دینہ: منگلا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،محکمہ ہائی وے کا عملہ غائب ،روڈ پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جانے سے روڈ کی تباہی ہو گئی ہے جس سے گورنمنٹ کے خزانے کو نقصان ،روڈ کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ نکاسی آب کا نہ ہونا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہونے والی بارش نے محکمہ ہائی وے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ،منگلا روڈجگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور روڈ پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی مرتبہ گاڑیوں کے حادثات ہو چکے ہیں، روڈ کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ نکاسی آب کا نہ ہونا ہے،منگلا روڈ پر ہڈالہ سیداں کے مقام پر روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جس میں کئی بار موٹر سائیکل پر سوار خواتین گر کر زخمی ہو چکی ہیں۔

محکمہ ہائی وے کا عملہ منگلا روڈ کو لاوارث قرار دے چکا ہے اور ان کی عدم توجہی کی وجہ سے روڈ میں بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں ،پہلے پہل ہائی وے کا عملہ روڈ کے گڑوں میں مٹی ڈال جاتا تھا اب وہ بھی بند کر دی گئی ہے ،منگلا روڈ ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے ،اس وجہ سے گاڑیوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔

عوام الناس نے محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے منگلا روڈ کے مسائل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button