دینہ

دینہ شہر کی مصروف ترین منگلا روڈ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا

دینہ: شہر کی مصروف ترین منگلا روڈ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ،شہری گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنوں میں پھنس کر رہ جاتے ہیں ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے لگا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار سارا دن مین چوک پر کھڑے بلا وجہ موٹر سائیکلوں کے چالان اور خوش گپیوں میں ٹائم گزارنے لگے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم سے منگلا روڈ کی ٹریفک کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے اور ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی مصروف ترین منگلا روڈ کی حالت نہ بدل سکی ،بدستور ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ،گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنوں کی وجہ سے شہری ،طلبہ و طالبات ،سرکاری ملازمین و دیگر دفتروں میں جانے والے حضرات گھنٹوں گھنٹوں کے ٹریفک جام میں پھنس کر رہ جاتے ہیں مگر ٹریفک پولیس اہلکار مین چوک پر کھڑے ہو کر بلا وجہ شہریوں کے موٹر سائیکلوں کے چالان کرنے اور خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو منگلا روڈ کے مختلف مقامات پر کھڑا ہونا چاہیے تاکہ ٹریفک کی روانی قائم رہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم سے منگلا روڈ کی ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے اور ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button