سوہاوہ

یوسی لہڑی سے بڑے سیاسی دھڑے نے سید عرفان امیر شاہ بخاری کی حمایت کا اعلان کر دیا

سوہاوہ: پی پی 25یو سی لہڑی سے امیدوار پی پی 25تحریکِ لبیک پاکستان پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی بڑی کامیابی،یو سی لہڑی سے بڑے سیاسی دھڑے نے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یو سی لہڑی سے نمبردار راجہ عادل عزیز کیانی،منیر کیانی،راجہ تصور،راجہ انوار الحق(بوٹا)،راجہ جنید کیانی اورراجہ خرم زمان کیانی نے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری امیدوار تحریکِ لبیک پاکستان پی پی 25کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اِن شخصیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم آج سے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔انشاء اللہ تحریکِ لبیک پاکستان کو یو سی لہڑی سمیت ضلع جہلم سے نمایاں کامیابی دلوائیں گے۔بڑے سیاسی دھڑے کی پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی حمایت کے اعلان سے یو سی لہڑی سمیت pp25میں تحریکِ لبیک پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے اور تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار پی پی25پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری حلقہ کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔

اس موقع پر پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم سب شکریہ ادا کرتے ہیں،انشاء اللہ تحریکِ لبیک پاکستان 2018کے الیکشن میں جہلم سمیت پاکستان بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button