جلالپورشریف پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

0

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، متعدد قانون شکن پولیس گرفت میں، شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کو خراج تحسین کیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او راجہ ایاز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، منشیات فروشوں کی سختی ، مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کیخلاف متعدد مقدمات درج ، منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں ہیں۔

ایس ایچ او کی ہدایت پر ثقلین ولد مسعود عارف جو کہ نواحی علاقہ وگھ کا رہائشی ہے کی تلاشی کے دوران 120 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا، جبکہ احسن شہزاد ولد خالد محمود سکنہ وگھ سے شراب برآمد ہونے پر حراست پر لے لیا گیا۔

پنڈی سید پور کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران تنویر احمد ولد بشیر احمد ساکن مرالہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے دیسی شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9B کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

اہلیان علاقہ کا ایس ایچ او جلالپور شریف راجہ ایازکو کامیاب کارروائیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.