میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی چیئر مین اور وائس چیئرمین کی نشست خالی، شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

0

کھیوڑہ: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی چیئر مین اور وائس چیئرمین کی نشست خالی ،شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست خالی ہو نے کی وجہ سے شہری در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد چیئرمین اور وائس چیئرمین کا فیصلہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چیئر مین اور وائس چیئرمین نہ ہو نے کی وجہ سے ہمیں شدید دشواری کا سا منا ہے ، بچوں کے اندراج ،فوتگی کا اندراج ،جائیداد سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے چیئرمین اور وائس چیئرمین نہ ہو نے کی وجہ سے ایسے کاموں میں شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہو نا پڑتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلدچیئرمین اور وائس چیئرمین کا فیصلہ کیا جا ئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.