دینہ

دینہ پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی، 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی ،5 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ دینہ کے اے ایس آئی محمد اشرف نے دورانِ گشت و پڑتال خورشید ولد محمد بشیر سکنہ محلہ ڈوبہ مکھن تحصیل بالا کوٹ ضلع مانسہرہ ،صدام حسین ولد ذوالفقا رعلی سکنہ پرتہ پور تحصیل کوڑ مومن ضلع سرگودھا ،محمد فاروق ولد ولی جان سکنہ کلس کائیاں تحصیل و ضلع مانسہرہ اور احمد خان ولد شکو ر احمد سکنہ کلدام تحصیل و ضلع چترال جومنیجر پلازہ محمد صغیر ولد محمد منیر سکنہ نیا محلہ دینہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھے اور اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو اطلاع دی اور نہ تھانہ میں اندراج کروایا تھا ،پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button