پنڈدادنخان

گوجرانوالہ جلسہ؛ تحصیل پنڈدادنخان سے ایک گاڑی بھی جلسہ میں شرکت کے لئے نہ جا سکی

پنڈدادنخان سے گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی عدم دلچسپی، کارکن مایوس، پنڈدادنخان کومسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والی تحصیل سے ایک گاڑی بھی نہ جاسکی۔ تنظیم سازی میں من پسند افراد کو نوازا گیا، فوٹو سیشن سے جماعت نہیں چلتی۔ ملک نوید ریحان کندوال

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جلسہ میں مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھی جانے والی تحصیل پنڈدادنخان سے ایک گاڑی بھی جلسہ میں شرکت کے لئے نہ پہنچ سکی جس سے کارکنوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

معروف مسلم لیگی کارکن ملک نوید ریحان نے کہا کہ جلسہ میں شرکت کے لئے ہزاروں کارکن تیار تھے مگر مقامی قیادت تنظیم کی عدم دلچسپی اور رابطے کے فقدان سے ایک کارکن بھی شرکت نہیں کر سکا۔

ملک نوید ریحان نے کہا کہ ضلعی تنظیم سازی میں پرانے کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے، صرف فوٹو سیشن سے جماعتیں نہیں چلتی، مسلم لیگ ن کو اس مشکل وقت میں کارکنوں کو نظر انداز کرنے والے افراد کا احتساب کرنا چاہے اور اعلی سطح پراس کا نوٹس لیناچاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ وزیر اعلی بلوچستان پننوال پہنچ سکتے ہیں تو ہماری مقامی لیڈر شپ کارکنوں تک کیوں نہیں پہنچ سکتی۔ تنظیم سازی کے عمل پر دوبارہ نظرثانی کی جائے کارکنوں کو ذمہ داریاں دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button