پنڈدادنخان اور سوہاوہ پولیس کی دبنگ کارروائیاں، 3 ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

0

پنڈدادنخان: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف پنڈدادنخان اور سوہاوہ پولیس کی دبنگ کارروائیاں، 3 ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمدسیلم ASIتھانہ لِلہ جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر105/19 بجرم 392ت پ تھانہ لِلہ نے ملزم علی عباس ولد غلام رسول سکنہ رتوکالا تحصیل بھلوال ضلع سرگردھا کے انکشاف پر پسٹل 30بور اور5 روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

منظور حسین ASI تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم آصف علی ولد غلام اصغر خان سکنہ محلہ مصطفی آباد چک ریب تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین سے 140گرام چرس بر آمد کر کے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

طارق محمود SI تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم طارق محمود ولد محمد اکرم سکنہ ڈھوک کریم بخش سوہاوہ جہلم سے10کچی شراب بر آمد کر کے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.