دینہ

دینہ میں ایک اور فری میڈیکل کا انعقاد، میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا فری معائنہ کیا گیا

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے خدمت خلق کے سلسلہ جاری و ساری، دینہ میں ایک اور فری میڈیکل کا انعقاد، میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا فری معائنہ کیا گیا اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان انسانی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی آ رہی ہے۔

گزشتہ روز ایک اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جامعہ امینیہ ٹھیکریاں دینہ میں کیا گیا جہاں چائلڈ سپیشلسٹ،گائنا کالوجسٹ، ماہر امراض نفسیات اور ماہر امراض بصارت ڈاکٹرز کی ٹیم نے سینکڑوں افراد کا فری معائنہ کیا اور انھیں مفت ادویا ت اور عینکیں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خدمت خلق کے اس سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا اور اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button