جہلماہم خبریں

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے کر ووٹ کی حرمت کو بحال کر دیا۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے کر ووٹ کی حرمت کو بحال کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ آنے کے بعد اب نواز شریف اور ان کے حواریوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ مجھے کیوں نکالا، عدلیہ افواج پاکستان اور جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کے سامنے قوم عمران خان کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔

خادم اللہ بٹ نے کہا کہ پاکستان میں چوروں کے لئے اب کوئی گنجائش نہیں ، موجودہ حکمرانوں کے کالے کرتوت بے نقاب ہو چکے ہیں اور وطن عزیز کی غیور عوام حکمرانوں کے فریب جان چکی ہے،جنہوں نے ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے عوامی مسائل میں اضافہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں وطن عزیز سے لوٹ مار کرنے والوں کو عبرت ناک شکست ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button