دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1173 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 7 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 84 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 15 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کوروناوائرس کے 10 متوقع ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 46462 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1173 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 13 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1046 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کوروناوائرس سے 28 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 32309 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 679 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کوروناوائرس کی دوسری لہر میں اب تک 19 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 45 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button