جہلم

نئی آبادی محلہ کریم پورہ جہلم کے رہائشی وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث مشکلات میں مبتلا

جہلم: نئی آبادی محلہ کریم پورہ جہلم کے رہائشی وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث مشکلات میں مبتلا، آبادی میں اضافے کے باعث اضافی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے علاقہ مکینوں کی ایس ای واپڈا جہلم سے اپیل۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کے محلہ نئی آبادی کریم پورہ کے رہائشیوں نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ میں آبادی کے اضافے کے پیش نظر ٹرانسفارمر نصب نہیں کئے جارہے جس کے باعث وولٹیج کی کمی بیشی کی وجہ سے الیکٹرانک مصنوعات جل رہی ہیں اور لوڈ میں اضافے کے باعث اکثر و بیشتر بجلی بند ہوجاتی ہے جس کے لئے علاقہ مکینوں کو بجلی کے بحال ہونے تک گھنٹوں انتظارکرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوںنے ایس ای واپڈا جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ نئی آبادی کریم پورہ کا سروے کروایا جائے اور آبادی میں اضافے کے پیش نظر مزید ایک عدد ٹرانسفارمر نصب کروایا جائے تاکہ شہری وولٹیج کی کمی بیشی اور بلاوجہ بجلی کے بند ہونے کی زحمت سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button