جہلماہم خبریں

ٹائیگر فورس رضاکار عید کے موقع پر بھی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سیف انور

جہلم: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 6 ہزار سے زائد(رضاکار)ضلع جہلم سے رجسٹرڈ ہیں جو چاروں تحصیلوں میں مختلف مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور عوامی مقامات پر اسکی منتقلی کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹائیگر فورس حکومتی ایس او پیز کی نشادہی کرنے بلخصوص سماجی فاصلہ بارے اگاہی فراہم کرنے ، دکانداروں اور خریداروں کی جانب سے ماسک کا استعمال بارے حکومتی ہدایات بتانے کے ساتھ ساتھ احساس کفالت سینٹرز، ہسپتالوں، یوٹیلٹی سٹورز،شاپنگ مالز، بنکوں، مین بازاروں، مساجد میں رضا کاراناطور پرڈیوٹیاں د ے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ضلعی سطح پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹائیگر فورس کو مخصوص شناختی کارڈ، یونیفارم اور ٹریننگ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹائیگر فورس رضاکار عید کے موقع پر بھی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹائیگر فورس کی شناخت کے لئے یونیفارم اور کارڈز کا اجراء کیاجا رہا ہے ۔ ضلعی و تحصیل سطح پر قائم کمیٹیاں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد،اے سی دینہ انیشا ہشام،ڈی ڈی ایل جی ظفر محمود گوندل، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر حیات، ڈی او سوشل ویلفیر واجد چوہدری،ٹائیگر فورس ضلعی فوکل پرسن شہباز احمد، تحصیل سیکریٹری جہلم احمد شیخ، تحصیل سیکریٹری دینہ عرفان اختر، تحصیل سیکریٹری سوہاوہ نصرت بخاری، تحصیل سیکریٹری پنڈ دادنخان نعمان اصغر،ا ذوالفقارعلی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالے سے فنانس دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close