جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، نیلامی کے عمل اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button