دینہپنڈدادنخاناہم خبریں

24کا عندسہ سکول ٹیچر کیلئے غم کا عندسہ بن گئے، تیسرا بیٹا بھی24سال کی عمر میں انتقال کر گیا

پنڈدادنخان، دینہ: 24کا عندسہ والدین کے لئے غم کا عندسہ بن گئے،تیسرا بیٹا بھی24سال کی عمر میں انتقال کر گیا،والدین پر دکھ،غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے مقامی رہنما راجہ نوید افضل آف چک عبدالخالق کے تین نوجوان بھانجے موضع نتھیال پنڈدادنخان میں24سال کی عمر میں پہنچنے پر انتقال کر گئے،سکول ٹیچر راجہ طاہر فردوس کا پہلا بیٹا زوہیب الحسن چند سال قبل24سال کی عمر میں انتقال کر گیا،اس کے کچھ عرصے بعد ان کا ایک اور بیٹا اعزاز الحسن بھی 24سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

گزشتہ دنوں ان کا ایک اور بیٹاعثمان علی بھی اپنی عمر کے24سال پورے کر کے اپنے مرحوم بھائیوں کے پاس پہنچ گیا،تینوں بھائی پراسرار بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ڈاکٹر بھی بظاہر صحت مند بھائیوں کے اچانک انتقال پرکوئی نتیجہ نکالنے سے قاصر ہیں،عوامی حلقوں نے راجہ نوید افضل سے ان کے نوجوان بھانجوں اور ماسٹر راجہ طاہر فردوس سے ان کے بیٹوں کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button