پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
سوہاوہاہم خبریں

کورونا وائرس؛ سوہاوہ کے قرنطینہ مرکز سے 32 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر گھر بھیج دیا گیا

سوہاوہ: ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کی انتھک محنت کے باعث ضلع جہلم میں کورونا وائرس کافی حد تک قابو میں آگیا، سوہاوہ کے قرنطینہ مرکز سے 32 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر گھر بھیج دیا گیا۔

یہ خبر بھی پرھیں: تبلیغی جماعت کے 10افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع جہلم میں متاثرین کی تعداد 38 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ اور جہلم کے قرنطینہ مراکز میں 80 سے زائد افراد موجود تھے جبکہ گھروں اور مساجد میں ایک سو سے زائد افراد کو قرنطین کیا گیا ہے جن کے کورونا ٹیسٹ حاصل کر کے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کاانتظار کیا جا رہا ہے۔

سوہاوہ کے علاقہ اکرہ موہڑہ کے 32 افراد کے قرنطینہ میں 14 دن گزار چکے ہیں اور ان کے دونوں بار ٹیسٹ منفی آئے اور انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

قرنطینہ مرکز سوہاوہ سے 32افراد، تحصیل دینہ سے 8 اورجہلم سے 4 افراد ٹوٹل 44 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close