جہلم

ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی، شاندار چوک میں بااثر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے اسٹینڈ قائم کر لیا

جہلم: ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی ، شاندار چوک میں بااثر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے اسٹینڈ قائم کر لیا ،چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ۔ لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمو ل بن گئے ، شہریوں کا ڈی پی او جہلم ، ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شاندار چوک سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں بااثر چنگ جی رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ اسٹینڈ قائم کر لئے ہیں۔ جس کے باعث پیدل چلنے والے افراد سمیت چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں ۔
بااثر افراد کی پشت پناہی سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے شہر کی اہم سڑکوں چوک چوراہوں کو رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل کر رکھا ہے ، رکشے کھڑے ہونے سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے ، کوئی شہری رکشہ ڈرائیوروں کو سڑک کھولنے کی بابت کہے تو رکشہ ڈرائیور اکٹھے ہو کر موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے ساتھ گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم ،ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیاہے کہ صبح 9 بجے تک ٹریفک پولیس کا عملہ کہیں نظر آتا ،ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ڈیوٹیوں پر معمور کیا جائے تاکہ اندرون شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button