جہلم

تیزرفتاری، ہوائی فائرنگ، شراب نوشی، آتشبازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ تیزرفتاری ونگ ویلنگ شراب نوشی آتش بازی اور ہوائی فائرنگ خلاف قانون ہونے کے ساتھ ساتھ جان لیوا فعل بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ کے لیے موٹر سائیکل تیار کرنیوالے مکینک کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے کہاکہ تیز رفتاری ون ویلنگ ہوائی فائرنگ آتش بازی جیسے سنگین نوعیت کے فعل کرنے والوں کے خلاف فورامقدمہ کا اندراج کیا جائے گا، اس لیے والدین اپنے بچوں کے اوپر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ایسا عمل نہ کرنے دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button