دینہ میں ضلع جہلم کی مختلف ٹیچرز یونینز کی اہم میٹنگ، ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے پر اتفاق

0

دینہ: مقامی ہوٹل میں ضلع جہلم کی مختلف ٹیچرز یونینز کی اہم میٹنگ، تمام عہدیداران میں متفقہ طور پر ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے پر اتفاق، اساتذہ کے مسائل کے حل لے لئے عنقریب ہی اساتذہ کرام کا مشترکہ الائنس بنانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے مقامی ہوٹل میں تمام ٹیچرز یونین کے صدور و زمہ داران نے اہم اجلاس کیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ تمام یونینز ٹیچرز کا مشترکہ الائنس بنایا جائے گا جو اساتذہ کرام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔

اجلاس میں انگلش یونین کے صدر محمد انور سہیل ،ایس ای ایس کے صدر ارشد حسین شاہ ،عریبک یونین کے صدر قاری محمد رفیق ،ایجوکیٹر کے چیئر مین نعمان امتیاز ملک اور پنجاب ٹیچرز یونین کے پلیٹ فارم سے سر نذیر پنجابی ،راجہ محمد زبیر ،چوہدری ارشداور ا حسان شاکر نے شرکت کی ،اس موقع پر ہر یونین کے تین تین نمائندے مقرر کیئے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.