جہلم

جہلم پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان SIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت علی ولد محمد اکرم ساکن اسلام پورہ جہلم سے160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فخر عباس ولد صفدر عباس ساکن ضلع چکوال سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

سجاد حسین ASIتھانہ ڈمیلی نے کارروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار ملزم احسان الحق ولد محمد بشیر ساکن بڑاگواہ ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے بندوق 12بور معہ 3کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

شاہد امجد ASI انچارج چوکی کینٹ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم یاسر محمود کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button