جشن عید میلاد النبیﷺ؛ عاشقان رسولﷺ نے کھیوڑہ شہر کو دلہن کی طرح سجانا شروع کر دیا

0

کھیوڑہ میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی آمد پر عاشقان رسول ﷺ شہر کی گلی محلوں اور شاہراروں کو بینروں،سبز جھنڈوں اوربرقی قمقموں کے ساتھ سجانے کے لیے عاشقان رسولﷺ نے بڑے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ شہر کو دلہن کی طرح سجانا شروع کر دیا، جلوس کے روٹس کو دلہن کی طرح سجا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی کھیوڑہ شہر میں عاشقان رسول ﷺ نے بڑے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ گلی محلوں شاہراروں گھروں اور مساجد کو مذہبی بینرز سبز جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجانا شروع کر دیا یاد رہے کہ ضلع جہلم میں ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں شہر کو خوبصورت اور دلہن بنانے کے لیے کھیوڑہ شہر ہمیشہ پہلے نمبر پر رہا ہے ربیع الاول کے مہینے میں شہر بھر میں سجاوٹ کو دیکھنے کے لیے علاقہ بھر سے عاشقان رسول ﷺ آتے ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی سرپرستی چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی پیر سید شبیر احمد شاہ،پیر سید وصف شاہ اور علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالا جاتا ہے جلوس واڑہ بلند خان اسلام گنج اور دوسری طرف سے محلہ دھمرایا محلہ سلطانیہ سے ہوتا ہوا میونسپل کمیٹی کے پاس اکٹھے ہوتے ہیں۔

جلوس علماء اہلسنت کی قیادت میں دربار روڈ محلہ ماڈرن کالونی محلہ دودال محلہ دھمرایا محلہ چوہان ڈنڈوت روڈ شمامہ چوک سے ہوتا ہو گول بازار جامع مسجد غوثیہ میں اختتام پذیر ہوتا ہے اور جلوس کے اختتام پر ثناخوان مصطفیؐ عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں اور علماء کرام خطاب فرمائیں گے جلوس کے روٹس پر عاشقان رسول مقبول ؐ جگہ جگہ لنگر تقسیم اور جلوس کا جگہ جگہ بھرپور استقبال کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.