ڈھوک فردوس کا رہائشی 30 سالہ مرزا عزت بیگ 8 سال سے لاپتہ، بھائی بہنیں واپسی کی منتظر

0

جہلم: ڈھوک فردوس کا رہائشی 30 سالہ مرزا عزت بیگ 8سال سے لاپتہ ، گھر سے ناراض ہو کر جانے والا واپس نہ آیا، بھائی بہنیں واپسی کی منتظر۔

تفصیلات کے مطابق ڈھوک فردوس کا رہائشی مرزا عزت بیگ جو عرصہ 8سال قبل گھر میں کسی بات پر تلخ کلامی کے بعد ناراض ہو کر گیا اور آج تک واپس نہیں آیا۔

اس کے بھائیوں امتیاز حسین ، رفعت اقبال اور سجاد حسین نے بتایا کہ ہم آٹھ سال سے اپنے بھائی کی تلاش میں ہیں،ماں باپ فوت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ اگر وہ ہماری اپیل پڑھے تو فوری طور پر ہم سے رابطہ کرئے یا کسی شخص کو اس بارے علم ہو تو براہ مہربانی اہلخانہ کو فون نمبر 03499184966پر آگاہ کرئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.