امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق 16 اگست کو دینہ میں ورکرز کنونش سے خطاب کریں گے

0

دینہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق 16اگست کو دینہ آئیں گے ، وہ یہاں دینہ کے ایک مقامی میرج ہال میں جماعت اسلامی ضلع جہلم کے زیر اہتمام ہونے والے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کریں گے ۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ووٹرز سب پارٹیوں کو آزما چکے ، اب جماعت اسلامی ہی عوام کیلئے امید کی واحد کرن ہے ، جماعت اسلامی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے ، اسی سلسلے میں سینیٹر سراج الحق 16اگست کو سہ پہر چار بجے منگلا روڈ دینہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی جہلم شہر کے امیر راجہ ندیم احمد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر بابر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم پروگرام میں اپنے دوست احباب کے ہمراہ شریک ہوں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.