دینہ

دینہ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے منگلا روڈ اور مین بازار مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئے

دینہ: ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے منگلا روڈ اور مین بازار مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئے ، خریداری کے لئے آنے والے بازار میں داخل ہی نہیں ہو سکتے بازار کے شروع میں ہی ریڑھی بانوں نے راستہ بند کر رکھا ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،انتظامیہ خاموش ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں ناجائز تجاوزات مافیا نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ،صبح ہوتے ہی منگلا روڈ،مین بازار ،جی ٹی روڈ پر تجاوزات مافیا متحرک ہو جاتی ہے اور جگہ جگہ اپنا قبضہ جما لیتی ہے ،مین بازار میں دوکاندار حضرات ہزاروں روپے بھتہ لے کر اپنی دوکانوں کے آگے روڈ پر غیر قانونی ٹھیہ اور ٹھیلے لگوا رکھے ہیں جس سے بازار کا راستہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے اور خریداری کے لئے آئی ہوئی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ تا ہے۔

بازار کے داخلی راستے میں ہی ریڑھی بانوں نے لمبی لائنیںلگا کر بازار کا مکمل راستہ بند کر رکھا ہے جس سے آئے روز شہریوں اور ریڑھی بانوں میں لڑائی جھگڑا معمول بنا ہو ہے ،منگلا روڈ پر بھی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے اور تجاوزات مافیا اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہے ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور دیگر اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا کر ان کا محاسبہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button