جہلماہم خبریں

مون سون کی بارش نے میونسپل کارپوریشن جہلم کی کارکردگی کا پول کھول دیا

جہلم: مون سون کی بارش نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا، شہری علاقوں میں موجود نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں ، شہر کے پوش علاقوں کے گلی محلے گندے پانی میں ڈوب گئے متعدد گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نااہل عملے کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی سڑکیں جن میں سول لائن روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، ڈھوک جمعہ روڈ، کمیلا روڈ، بابا جادہ روڈسمیت مجاہدہ آباد جی ٹی روڈ ، اولڈ جی ٹی روڈ جادہ پر بدھ کی صبح ہونے والی بارش سے کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتیں رہیں ، سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کیوجہ سے کئی گھنٹوں تک موٹر سائیکل ، رکشہ اور کاروں میں سوار افراد پانی کم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نااہلی کیوجہ سے اندرون شہر سے گزرنے والے نالوں پر بااثر افراد نے تجاوزات قائم کر لی ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں موجود نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کیوجہ سے نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے گئے نالوں سے پانی باہر نکل کر سڑکوں اور گلی محلوں میں جمع ہوجا تا ہے ، گنداپانی علاقہ مکینوں کے گھروںاور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے اور نالوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button