پاکستانی بزنس کمیونٹی نے راجہ تیمور کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

0

کھیوڑہ: پاکستانی بزنس کمیونٹی نے راجہ تیمور کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے کثیر تعدار میں شرکت کی اور راجہ تیمور کوتقریب میں سالگرہ کے موقع پر تحائف پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے چیئرمین کھیوڑہ سے تعلق رکھنے والی معروف بزنس مین شخصیت راجہ تیمور نے بڑے کم وقت میں سعودی عریبیہ میں بزنس کمیونٹی میں بزنس کر کے ایک نام پیدا کیا اور راجہ تیمور سعودی عریبیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستانی بزنس کمیونٹی نے راجہ تیمور کی سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں بزنس مینوں میں سجاد جٹ، حیات خان، چوہدری زبیر جٹ، امتیاز خان، چوہدری عمران و دیگر لوگوں نے شرکت کی اور راجہ تیمور کو تحائف پیش کیے۔

تقریب کے آخر میں راجہ تیمور نے تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی بزنس کمیونٹی و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کو بھرپور سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.